اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

تاجی کھوکھر کے انتقال کے 5دن بعد حاجی نواز کھوکھربھی انتقال کر گئے

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)تاجی کھوکھر کے بڑے بھائی اورسینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والدسابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے، اہل خانہ کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علالت کے باعث ہسپتال میں

زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے ۔یاد رہے کہ 5جنوری کو ان کے چھوٹے بھائی امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر بھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے سابق وفاقی وزیر حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر نہایت افسردہ ہیں،مرحوم وضعدار و معتدل مزاج شخصیت کے مالک اور بہترین انسان تھے،ان کا انتقال پارٹی کے لئے بڑا نقصان ہے، ان کی ملک و قوم کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھر خاندان کے غم میں پارٹی قیادت اور کارکن ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔علاوہ ازیں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر

مصطفی نواز کھوکھر اور خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ شیری رحمن نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے، آمین۔ شیری رحمن نے کہاکہ مصطفی نواز کھوکھر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور

سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس رخسانہ بنگش نے پی پی پی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حاجی نواز کھوکھر مرحوم کے انتقال سے پارٹی

دیرینہ راہنما سے محروم ہو گئی ہے،رخسانہ بنگش کا سینٹر مصطفی،نواز کھوکھر افضل کھوکھر اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ،رخسانہ بنگش نے حاجی نواز کھوکھر کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطا کی دعا ء کی

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…