اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک کےکن علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ، تفصیلات جاری

datetime 10  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی ہے۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد، جہلم،گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور،

شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے ۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بتدریج بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔‎میپکو حکام کا کہنا ہے کہ قاسم پور گرڈ اسٹیشن اور وہاڑی چوک گرڈ اسٹیشن سے بجلی ہوگئی ہے اور مرحلہ وار پورے ریجن میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ پمپنگ اسٹیشنز، اسپتال اور اسٹریٹیجک تنصیبات کیلئے بجلی بحال کی جارہی ہے۔دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کی جاچکی ہے۔ کے ڈبلیو ایس بی کے متاثرہ اسٹیشنز پر بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔ لانڈھی، میمن گوٹھ، بلدیہ اور کلفٹن کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور کے الیکٹرک کا تکنیکی عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن کے تمام علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے 132کے وی گجرات ون اور 2ڈنگہ، ہیلاں، کھاریاں، منڈی بہاؤالدین، ملکوال، کٹھیالہ شیخاں، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد کے تمام گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بحال ہوچکی ہے۔پنجاب میں بھی بجلی کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان میں ایک سو بتیس کے وی کے آٹھ گرڈز پر بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔کھاریاں،

لالہ موسیٰ اور گجرات میں بھی روشنی لوٹ آئی، سنگجانی ، ملتان اور مظفرگڑھ میں بھی بجلی جزوی طورپر بحال، گجرخان اور جہلم کے علاقوں میں گیارہ کے وی کے فیڈرز پر بجلی بحال، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، صادق آباد، منچن آباد، کوٹ ادو، رحیم یار خان میں بجلی تاحال غائب ہے۔بلوچستان میں بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی، کوئٹہ، سبی، تربت اور چمن سمیت کئی

شہر تاحال بجلی سے محروم ہیں۔کیسکو ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 30 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل۔ اب تک صوبے کے کسی علاقے میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔خیبرپختونخوا میں بھی بجلی کی بحالی جاری ہے۔ ورسک پاور ہاؤس اور مردان گرڈ سے بیشتر علاقوں کو بجلی کی سپلائی، پشاور میں132 کے وی کے چار گرڈ ز پر بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔پیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے کےمختلف

گرڈز کی بحالی مرحلہ وار کی جا رہی ہے۔ 36فیصد گرڈز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔پشاور کینٹ اور سٹی میں بجلی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی تاحال غائب ہے۔حیدرآباد، جامشورو سے بھی مرکزی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل ہوئی۔ کراچی ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں بھی بلیک آوٹ ہوا۔ ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں بھی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…