ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر کسٹم ڈیوٹی کا خاتمہ،اب کتنے فون ٹیکس فری لائے جاسکیں گے؟،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اوورسیز کیلئے موبائل ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو طلب کر لیا۔ پیر کو سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز کیلئے موبائل ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر کمیٹی نے

برہمی کااظہار کیا۔روبینہ خالد نے استفسار کیا کہ کمیٹی کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہوا؟۔ حکام ایف بی آ ر نے بتایاکہ ایک موبائل فون پر ڈیوٹی چھوٹ سے مسافروں کا ڈیٹا چوری ہوا۔ روبینہ خالد نے کہاکہ اپنی مانیٹرنگ درست کرنے کے بجائے مسافروں پر ٹیکس کا بوجھ کیوں؟سیکرٹری آئی ٹی نے بھی کمیٹی کے موقف کی حمایت کر دی۔شعیب صدیقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ آئی ٹی پر ٹیکسیشن سے صنعت ترقی نہیں کرے گی،تمام صوبوں کی اپنی اپنی ریونیو اتھارٹیز ہیں آئی انیٹر نیٹ پر 19 فیصد تک ٹیکس عائد ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر کو طلب کیا جائے،ٹیکسوں کے نفاذ سے آئی ٹی کی صنعت تباہ ہو رہی ہے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو طلب کر لیا۔ کمیٹی نے ایک موبائل فون لانے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کر دی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ایک نہیں دو موبائل فون ڈیوٹی فری کیے جائیں،ایک فون اپنے لیے اور ایک فیملی کیلئے ٹیکس فری کیا جائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اوورسیز کیلئے موبائل ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو طلب کر لیا۔ پیر کو سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اوورسیز کیلئے موبائل ڈیوٹی ختم نہ کرنے پر کمیٹی نے برہمی کااظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…