اسلام آباد(این این آئی) وفاقی محتسب نے سکائپ کے ذریعیموبائل ویڈیو پر مقدمات کی سماعت شروع کر دی۔ بدھ کو پہلی بار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ اسلام آباد دفتر سے تفتیشی افسر مختلف شہروں سے سکائپ پر سماعت کی۔تفتیشی افسر رعنا شہرت نے ملتان، شیخوپورہ، قصور اور میانوالی شکایت کنندگان کی گھر بیٹھے سکائیپ کے
ذریعے مقدمات کی سماعت کی۔ ترجمان کے مطابق عدالتی نظام کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو گھر بیٹھے موبائل فون کے ذریعے مقدمات کی پیروی کی سہولت مہیا کی ہے۔ترجمان کے مطابق یہ پروگرام پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے،وفاقی محتسب میں عوام کو بغیر کسی معاوضے اور وکیل کی خدمات کے بغیر تیز تر انصاف مہیا کیا جاتا ہے۔