بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل 2020ء کے تمام میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی کی زیر قیادت پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں تمام 6 فرنچائزوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران پی سی بی اور تمام فرنچائزوں نے پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔اجلاس کے دوران

گزشتہ میٹنگ کے نکات کے ساتھ ساتھ متعدد مسائل پر گفتگو کی گئی اور فیصلہ یا گیا کہ پی ایس ایل 2020 کی تاریخوں کا اعلان نومبر میں کردیا جائے گا۔میٹنگ میں پی سی بی اور فرنچائزوں کے درمیان تمام زیر التوا معاملات زیر بحث آئے اور اہم معاملات متفقہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز نمائندگان ہمارے ساتھی ہیں اورہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ لیگ کی تیاریوں کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل پر تازہ ترین تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول اور براڈ کاسٹ پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔جس کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…