بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

اگرمجھ پر اور علی وزیر پر ایک بھی گولی ثابت ہو جائے تو ہمیں ڈی چوک میں پھانسی دے دی جائے، محسن داوڑ کا قومی اسمبلی میں دعویٰ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم ایوان میں اکر اپنے دورہ امریکہ سمیت امریکی صدر سے ملاقات اور کشمیر پر ہونے والی پیش رفت سے قومی کو اگاہ کریں اجلاس کے دوران حکومتی وزرا نے شمالی اور جنوبی وزیر ستان سے تعلق رکھنے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے اراکین اسمبلی کو قبائلی اضلاع کے عوام کو

درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی۔سوموار کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ااپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میں جنوبی وزیر ستان کے رکن اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ وہ ضمانت کے بعد ایوان میں آگئے ہیں تاہم یہ اچھا ہوتا کہ یہ ارکان پروڈکشن آرڈرزپر آجاتے انہوں نے کہاکہ ابھی ڈپٹیء سپیکر کا الیکشن بھی ہونا ہے اس لئے باقی گرفتار ارکان کے بھی پروڈکشن آرڈرزجاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید تھی کہ وزیر اعظم دورہ امریکہ کے بعد آج ایوان کو اعتماد میں لیں گے لیکن افسوس وزیر اعظم ایوان میں تشریف نہیں لائے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعظم ایوان میں آئیں اور ٹرمپ سمیت دیگر ملاقاتوں کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں وزیر اعظم ایوان کو بتائیں کہ آپشنز کیا ہیں اجلاس کے دوران سابق فاٹا سے آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوچیں جب ریاست قتل بھی کرے اور مقدمہ بھی اسی پر درج کرے یہ ایکشن لوگوں کو سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ یہ ریاست ہماری نہیں یہ تاثر نہیں ہونا چاہئے کہ ریاست اپنے ہی شہریوں کو حقوق دینے کو تیار نہیں ہے میں اپوزیشن کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنیکا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے جیسے ہی دوسرا بیریئر پار کیا تو پیچھے سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ جب لوگوں کو خون میں لت پت دیکھا تو

پتہ چلا سیدھی گولی چلائی جا رہی ہے۔ ہمارے 15 ساتھی اس وقت جاں بحق ہوئے۔ ہم نے 4 دن تک وہیں پر احتجاج کیا ہم پر الزام لگا کہ ہم نے حملہ کیا ہے جو ہمارے لوگ مارے گئے ان کی ایف آئی آر کس کے خلاف کاٹی گئی ہے اگرمحسن داوڑ اور علی وزیر پر ایک بھی گولی ثابت ہو جائے تو ہمیں ڈی چوک میں پھانسی دے دی جائے انہوں نے کہاکہ ہمیں پروڈکشن آرڈرز کے وقت کہا گیا ہماری ریاست سے وفاداری مشکوک ہے اب ہمیں ریاست سے وفاداری کے ثبوت کی ضرورت نہیں

اب ریاست کو ہم سے وفاداری ثابت کرنا ہوگی کیا وفاداری یہ تھی کہ دنیا بھر سے دہشتگرد لاکر افغانستان میں لڑائے گئے انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد امریکہ کی جنگ لڑنا کیا وفاداری تھی مرادسعید نے میرے بارے کہا میرے امتیاز وزیر سے تعلقات ہیں ہم پشتون سٹوڈنٹس میں ایک ساتھ تھے مگر اب وہ جانے اور اس کا کام جانے انہوں نے کہاکہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی میت کی واپسی پر جو ہوا وہ اشتعال انگیز تھا انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کے حوالے سے

اگر کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنی ہے تو جے آئی ٹی کی رپورٹ ہی سامنے لے آئیں انہوں نے کہاکہ ہم تو سمجھے تھے کے پی کے میں ضم ہوکر بہتر حالات میں آجائیں گے پانچ اگست کو صوبائی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ریگولیشنز کو پورے صوبے پر لاگو کردیا سابق فاٹا کی سیٹیں بڑھانے کی آئینی ترمیم اسمبلی سے ہوگئی مگر کس نے روک دی ہے ہم باچا خان کے پیروکار ہیں چودہ کی بجائے چودہ لاکھ بھی مریں گے مگر تشدد کی طرف نہیں بڑھیں گے ہم تشدد کی طرف نہیں بڑھیں گے مگر دنیا تک

آواز پہنچاتے رہیں گے اس موقع پر وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاکہ محسن داوڑ کا دوست امتیاز وزیر این ڈی ایس کا ایجنٹ ہے جب شہید ایس پی طاہر داوڑ کی لاش کی حوالگی کا موقع آیاتو امتیاز وزیر نے این ڈی ایس کے کہنے پر کہا کہ لاش حکومت پاکستان کو نہیں دینی بلکہ محسن داوڑ کو دینی ہے انہوں نے کہاکہ یہ جب ڈرون حملوں کی حمایت کررہے تھے میں مخالفت کررہا تھا میں نے محسن داوڑ کو کہا میری والدہ کو گولی لگی بھائی کو سات گولیاں لگیں مگر میں اپنے لوگوں کی آواز بنا انہیں کہا

اپنے لوگوں کی آواز بنیں کسی اور کی نہیں ہم ان کے حلقے میں ترقیاتی کام کروائے یہ دھرنا دیئے بیٹھے تھے سی آئی اے کی کتاب کا حوالہ دے چکا ہوں اس زرداری کا اس نے شکریہ ادا کیا جس نے سی آئی اے کو کہا آپ آپریشن کریں دکانیں گھر گریں گی کوئی بات نہیں ہے انہوں نے کہاکہ طاہر داوڑ کی لاش پاکستان کے حوالے نہ کرنے والا امتیاز وزیرمحسن داوڑ کا دوست ہے انہوں نے کہاکہ محسن داوڑ نے تسلیم کیا کہ وہ ان کا دوست رہا ہے وہ امتیاز وزیر جو این ڈی ایس کا انچارج ہے

یہ آپریشن کے حامی تھے سابق فاٹا کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ رکھا گیا ہے یہ روش ختم کریں کہ آگ لگانے کے بہانے نہ ڈھونڈیں جنہوں نے آپریشن کئے یہ کل بھی ان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں آج عمران خان کی سوچ دنیا قبول کررہی ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں انہوں نے کہاکہ لوئردیر میں چار فوجی جوان اپنی ملک کی حفاظت کی خاطر شہید ہوئے ہیں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے محسن داوڑ سے کہا کہ بات چیت کے ذریعے سوات سے فوج واپس گئی

سابق فاٹا پر بھی بات چیت کرتے ہیں فوج وہاں سے بھی واپس جانا چاہتی ہے۔آئیں اس ایوان میں کہیں میرا ایجنڈا پاکستان ہے ہم آپ کے ساتھ ہر طرح سے بات کرنے کو تیار ہیں اگر آپ کا ایجنڈا کچھ اور ہے تو ہم آپ سے کبھی بات نہیں کریں گے جے یو آئی کے رکن اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کو چمن میں شہید کیا گیا ہے ہمارے علمائے کرام کو کالز کی جارہی ہیں کہ بیس اور علما اور بھی قتل ہوسکتے ہیں حکومت مردہ لاش ہوچکی

اب اسے ایک تقریر سے زندہ نہیں ہوسکتی ہے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اقوام متحدہ میں جو کامیابی حاصل کرکے آئے ہیں اس پر اتحاد ہونا چاہئے تھا ان کی تحریک انہی کے خلاف بنی تھی جن کے آج شکریہ ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بس اب کافی ہوگیا اب ہمیں پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے ہم ان کے ہر مطالبے کو سننے کو تیار ہیں میں وزیر اعظم سے ان کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں ایک جرگہ بنایا گیا ہے اس میں بھی یہ نہیں آتے آئیں

پاکستان کا نعرہ ماریں ہم آپ کی ہر بات سننے کو تیار ہیں اس موقع پر جنوبی وزیر ستان ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے کہاکہ اگر اپنی کوئی بات ثابت نہ کرسکوں استعفی دے دوں گا جتنے بھی آپریشن ہوئے نقصان عوام کا ہوا ہے اگر ہمیں صرف پچاس دہشتگردوں کے نام دے دیں جو آپریشن میں مارے گئے میں استعفی دے دوں گا میرے خاندان کے لوگ فوج سے تعلقات کے الزامات میں مارے گئے انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کرنے کو تیار ہیں آئیں قرآن پر ہاتھ رکھیں

ایک دوسرے کو دھوکہ نہیں دیں گے ہم خڑ کمر چیک پر اس لئے گئے کہ لوگوں سمجھائیں کہ لڑائی نہیں کرنا ہے اورہم فورسز کوبھی سمجھنا چاہتے تھے اگر مرنے والے دہشتگرد تھے تو دس دس لاکھ معاوضہ کیوں دیا گیاہے جن لوگوں نے معاوضہ لینے سے انکار کیا انہیں گھر گرانے کی دھمکی دے کر معاوضہ دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ایوان میں جو کہا کلمہ پڑھ کر کہہ رہا ہوں ٹھیک کہا ہے وزیرمملکت علی محمد خان نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا قائد عمران خان ہمیشہ جنگوں کے خلاف رہاہے ہم سب نے لاشیں نہیں اٹھائیں عمران خان اس وقت آپریشن کے خلاف بات کرتا تھا جب یہ ڈورن حملوں کی حمائت کررہے تھے بتائیں یہ کون نعرے لگاتا ہے یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ہمارا تو نعرہ یہی رہا ہے یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے علی محمد خان کے پاکستان زندہ باد کے نعرے کے بعدجنوبی وزیر ستان ایجنسی سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس آج گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…