اسلام آباد (این این آئی)ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد،چیئرمین ایف بی آر آفس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سیل قائم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے افسر سید اسد رضا رضوی چیف ایف اے ٹی ایف سیل تعینات کر دیئے گئے،ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 کے افسر محمد وقاص حنیف سیکریٹری سیل تعینات،ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 کے افسر محمد آصف بھی سیل میں تعینات ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کے قیام کا مقصد
ایف اے ٹی ایف شرائط کے ایکشن پلان پر بروقت اور موثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے،ایف اے ٹی ایف سیل ایف اے ٹی ایف اجلاسوں کیلئے ماہانہ بنیادوں پر رپورٹس بریف اور پیپرز تیار کرے گا،سیل ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان عملدرآمد پر رابطہ رکھے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف سیل ایکشن پلان پر بہتر عملدرآمد کیلئے ریسرچ اور تحقیقاتی رپورٹس بھی تیار کرے گا۔