اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا،اہم عہدوں پر اضافی چارج کی بنیاد پر تعیناتی پر پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مراسلہ تمام وزارتوں ڈویڑنوں
محکموں کو ارسال کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ ایم ڈی اور سی ای او کے عہدوں پر اضافی چارج نہ دیا جائے،اعلیٰ عہدوں پر اضافی چارج نہ دینے پر فوری عمل کیا جائے، تمام اداروں میں ایم ڈی، سی ای اوز کے خالی عہدے پر فوری ریگولر تعیناتی کی جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اہم عہدوں پر اضافی چارج کیحامل افسران بارے تفصیلات ایک ماہ میں پیش کی جائیں۔