اسلام آباد( آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے معدہ اور آنتوں کے السر میں استعمال ہونے والی دوائی رانیٹیڈائن(Ranitidine) فارمولے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا باضابطہ طور پر مراسلہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ڈرگ کنٹرولر ز کو بھجوادیا گیا ہے یہ مراسلہ یورپپین ریگولیٹری ایجنسی کے مطابق رانیٹیڈائن میں کینسر کے باعث بننے والے کیمیکل کی موجودگی کا
انکشاف ہوا ہے رانیٹیڈائن میں این ڈی ایم اے کی موجودگی کے بارے میں لیبارٹری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں پاکستان میں مندرجہ بالا فارمولے کے تحت بننے والی دوائیوں میں زینٹیک،پیپی نیل(pepeinil)،H-2-REC، نیڈڈ وغیرہ دوائیاں شامل ہیں ڈریپ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کیمیکل دواؤں کے علاوہ ماحول، خوراک اور پانی میں بھی پایا جاتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ مقدار کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔