بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر پر چھاپہ، نیب کے ہاتھ انتہائی اہم ثبوت آ گیا، سابق ڈی جی پارکس کیخلاف شکنجہ مزید سخت

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) قومی احتساب بیورو نے مئیر کراچی وسیم اختر کے مشیر و سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار ملزم لیاقت قائم خانی کی دوسری بیوی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور اس دوران کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔نیب کی سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔پی ای سی ایچ ایس میں واقع ملزم کی دوسری بیوی کے گھر چھاپے کے دوران

بھی نیب کو کئی اہم دستاویزات ملیں۔نیب ٹیم چھاپے کے دوران ملزم لیاقت علی خان کوبھی اپنے ساتھ لے گئی تھی۔خیال رہے کہ چند روز قبل کے ایم سی کے ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو نیب کی ٹیم نے اْن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔اس دوران اْن کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس تلاشی کے دوران لیاقت قائم خانی کی ایک تجوری سے بہت سا قیمتی سامان برآمد ہوا تھا۔ جب کہ نیب کی ٹیم دوسری تجوری کو کھولنے میں اس وقت کامیاب نہیں ہوئی تھی۔ تاہم گذشتہ روز نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بالآخر دوسری تجوری بھی کھول لی گئی ہے۔ مگر اس میں سے صرف دو فائلیں ہی برآمد ہوئی ہیں۔پہلی تجوری کی طرح اس میں سے کوئی قیمتی ہیرے جواہرات اور نقدی برآمد نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ نیب نے سابق ڈی جی پارکس (کراچی) کے گھر پر چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اثاثے اور جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھرپر کی جانے والی چھاپہ مار کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں،بانڈز،جائیدادوں کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔چھاپے کے دوران8لگثری گاڑیاں اور جدید اسلحے کی بڑی تعدادبھی برآمد کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سونا،قیمتی زیورات اور ان کے علاوہ کراچی اورلاہورکے بنگلوزکی دستاویزات بھی سامنے آئی ہیں۔ان کے گھر سے 4 بائی 6فٹ کے 2 لاکر ز بھی پکڑے گئے ہیں۔

سابق ڈی جی پارکس کے ذاتی سامان میں سے سونے کے بٹن اور کف لنکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم لیاقت قائمخانی کے گھرسے کے ایم سی کی فائلزبھی نیب نے برآمد کی ہیں، لیاقت قائم خانی کو18 ستمبرکو باغ ابن قاسم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔نیب کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا اسلام آباد کا گھر انتہائی پر تعیش ہے اور ان کی آمدن سے مسابقت نہیں رکھتا۔ اس گھر کے دروازے ریموٹ کنٹرول سے کھلتے ہیں اورگھر کے اندر باتھ روم 2مرلے پرمحیط ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…