راولپنڈی(این این آئی) انسانی لہو کے پیاسے ڈینگی مچھر انتظامیہ اور شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 122 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد5072 تک جا پہنچی، ذرائع کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ بیشتر مریضوں کو ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا جا رہا ہے،
ہسپتالوں میں بستر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں بھی ریفر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی مچھر سے اب تک 18 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،نئے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے ماتحت اداروں کو روزانہ واک اہتمام کی ہدایت کی ہے،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور دیگر اداروں سمیت پرائیویٹ اسکولز کے بچے بھی واک میں مصروف رہے۔