سبی(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ٍغداروں کو نکالنے اور کشمیر کو بچانے کے لئے 22کڑور عوام کے ساتھ اکتوبر کوسلام آباد کی جانب جائیں گے اور آزادی مارچ کے زریعہ پاکستانی قوم کو موجود ہ حکمرانوں سے آزادی دلائیں گے،حکمران آزادی مارچ کو ناکام بنانے کے لئے تمام حربے استعمال کرئے گی لیکن اس کے باوجود آزادی مارچ کامیاب ہوگی اور غداروں کو دھکے لگا کر باہر پھینکں گے،
جمعیت علماء اسلام نے قوم سے نظریاتی اور جعفرائی سرحدوں کی تحفظ کا وعدہ کیا ہو اہے،ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطراور موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے جمعیت علماء اسلام عوام سے حمایت چاہتے ہیں،موجودہ حکومت نے ملک کو گمبیر مسائل سے دوچار کر دیا ہے،وزیر اعظم ملک چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں،آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے جمعیت علماء اسلام نے صوبہ بھر کا دورہ شروع کیا ہے،کارکن اکتوبر کوہونے والے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سبی میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ،سابق صوبائی وزیر حاجی عین اللہ شمس،رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین،ضلعی امیر مولانا محمد ادریس،سردار یحییٰ ناصر،مولانا محمد حسین رند اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پررکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین،رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز خان کاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی سید محمد فضل آغا،سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل،سابق صوبائی وزیرحافظ حسین احمد سرودی،حاجی دلاور خان کاکڑ،سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخائق زہری،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،سابق رکن صوبائی اسمبلی خلیل احمد دمڑ،حافظ محمد خام مظہری،حسین احمد درانی،مولوی محمد حسین مولوی خدائے نظر،مولانا یحییٰ مرغزانی،مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،ڈاکٹر سلطان موسیٰ خیل،مولانا تاج محمد،مولانا فیض اللہ سمیت دیگر صوبائی و ضلعی قائدین نے بڑی تعداد میں
شرکت کی قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلعی امیر کی قیادت میں صوبائی قائدین کا بائی پاس سے شاندار استقبال کیا اور طویل جلوس کی صورت میں بائی پاس سے سبی لایا گیابعد ازیں میر چاکر روڈ سبی مدرسہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اکتوبر میں ملک بھر سے 22کڑور عوام موجودہ حکمرانوں نجات حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد کا رخ کریں گے انہوں نے کہا آزادی مارچ کے زریعے غداروں کو باہر نکالیں گے اور
کشمیر کو بچانے کے لئے قوم ہمارا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کی خاطر کٹنے اور مرنے کو بھی تیار ہیں انہوں نے مذید کہا کہ اس ملک کی آزادی کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں ہم اپنے ملک کی دفاع ہر صورت کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے قوم سے نظریاتی اور جعفرائی سرحدوں کی تحفظ کا وعدہ کیا ہو اہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی خاطراور موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے
جمعیت علماء اسلام آزادی مارچ کر کے عوام کوموجودہ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے مہنگائی اور بے روز گاری عروج کو پہنچ چکی ہے اور موجودہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ملک گمبیر مسائل کا شکار ہے اوروزیر اعظم ملک چلانے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ شروع کر دیا ہے بیشتر علاقوں کے دورے مکمل کئے ہیں انہوں نے کہا کہ کارکن آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دیں اور ماہ اکتوبر میں پاکستانی قوم ان غداروں سے نجات کے لئے ہمارا حمایت کرتے ہوئے آزادی مارچ میں شرکت کرکے اسلام آباد پہنچ جائیں۔