اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں، فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کر انے پر42 سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دئیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق42 سیاسی جماعتوں کو نوٹس مالی گوشواروں، فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر جاری کیے گئے۔ اے این پی،بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، جمعیت علمائے اسلام نورانی کو نوٹس جاری کئے گئے،آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ ضیا،سنی تحریک اور تحریک لبیک اسلام کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک لیے جائیں گے۔