منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں چوتھے روز بھی مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے، ملکی معاشی صورتحال پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31500پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید6ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت18.81فیصدزائدجبکہ51.81فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے

توانائی،ٹیلی کام،سیمنٹ،فرٹیلائزر،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31591پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثراے زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس31275پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی31400کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس131.32پوائنٹس کمی سے31433.89پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب86کروڑ73لاکھ90ہزار688روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب14ارب51کروڑ97لاکھ4ہزار401روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر12کروڑ44لاکھ75ہزار550شیئرزکاکاروبارہوا،

جوبدھ کی نسبت1کروڑ97لاکھ10ہزار610شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیمنزپاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے650.00روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت16.30روپے اضافے سے482.19روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پومولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت63.51روپے کمی سے1985.49روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت32.75روپے

کمی سے627.25روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 3کروڑ14لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے3.52روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ18لاکھ64ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے1.11روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس105.95پوائنٹس کمی سے14659.21پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس214.40پوائنٹس کمی سے49906.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس25.10پوائنٹس کمی سے23083.26پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…