منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے، ریکوڈک پاکستان کی معیشت بنے گا، پاکستان کیخلاف دشمن ملک کیا سازش کر رہے ہیں؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکنڈی(آن لائن) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا ہے کہ ریکوڈک سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معیشت بنے گا اور بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف سازش کررہے ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کوایف سی اورآرمی میں مزید روزگار فراہم کرینگے بلوچستان کے عوام بھی ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چارج سنبھالتے ہی چاغی کاپہلادورہ کرتے ہوئے کیا

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم کے نوکنڈی آمدپر تفتان رائفلزنوکنڈی ہیڈکوارٹرمیں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیندک،تفتان، ماشکیل نوکنڈی اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے قبائلی معتبرین نے شرکت کی اس موقع پہ خان آصف خان سنجرانی،وزیراعلی بلوچستان،کے معاون خاص میراعجاز خان سنجرانی،میررحمان خان بلوچ، ملک محمداعظم محمدزئی، سردارشوکت علی اہجباڑی، حاجی امان اللہ کبدانی،حاجی امان اللہ مینگل سرداظاہراہیجباڈی،حاجی عیسی خان شیرزئی حاجی شوکت عیسی زئی اور دیگر موجود تھے میراعجازخان دنجرانی نے ضلع چاغی کے مسئلہ مسائل سے انہیں بریفنگ دی کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدوسیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے قبائل کیساتھ اور ایف سی میں میراتعلق کافی پراناہے بلوچستان کی تعمیروترقی میں اپنے تمام وسائل بروے کار لائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کاانحصاربلوچستان کی ترقی پر وابستہ ہے بلوچستان اور کے پے کے کے لوگوں نے امن کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں دی انہوں نے کہادشمن قوتوں نے پوری دنیامیں مسلمانوں کودبانے کی کوشش کی مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جنہوں نے ان کامقابلہ کیا ملک پاکستان 27رمضان میں معرض وجود میں آیا ہے جو ملک رمضان شریف کے مہینے میں قائم ہوا ہے اسے دشمن کیاشکست دے سکے گا بلکہ وہ خود نیست ونابود ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی معشیت بنے گا اور

بلوچستان معدنیات کے دولت سے مالامال ہے یہی وجہ ہے کہ بعض ممالک پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں تاکہ پاکستان ترقی نہ کرسکیں لیکن پاک افواج اور پاکستانی عوام مل کر کر دشمنوں کی سازشوں کو انشااللہ ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کوایف سی اور آرمی میں روزگار کے مواقع فراہم کیں اور مزیدکریں گے تاکہ بلوچستان کے لوگ بھی ملک کے دفاع کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…