منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سعودی تیل تنصیبات پر حملے کہاں سے ہو رہے ہیں؟ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایران کی کھل کر حمایت کر دی

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے الزامات ایران پر عائد کرنے میں احتیاط برتنے کا مطالبہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ ‘میں نہیں سمجھتا کہ ایران پر الزام لگانا صحیح کام ہوگا’۔اسی معاملے پر ترک صدر نے کہا کہ ‘ہمیں اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ

اس طرح کے حملے یمن کے مختلف حصوں سے ہورہے ہیں ‘۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہم سارا بوجھ ایران پر ڈال دیتے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہوگا کیونکہ دستیاب شواہد ضروری طور پر اس حقیقت کی جانب اشارہ نہیں کرتے’۔اس موقع پر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے ‘کبھی کوئی چیز حل نہیں کی’۔ماضی میں ترکی نے پابندیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے ایران کی مدد سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی مخالفین کی جانب سے الزامات تھے۔رجب طیب اردوان نے فاکس نیوز کو کہا کہ ‘ان الزامات کی آواز فیٹو کے نام سے جانی جانے والی اس دہشت گرد تنظیم کی جانب سے اٹھائی گئی جو جولائی 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے تھی’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ الزامات غلط سے زیادہ ہیں، یہ تمام فیٹو دہشتگرد تنظیم کی جانب سے کیا جانے والا پروپیگینڈا’ ہے۔خیال رہے کہ ترکی نے اس تحریک کو امریکا میں مقیم فتح اللہ گولن کی ‘فیٹو’ سے تعبیر کیا لیکن تنظیم نے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ایک پرامن گروہ ہے جو تعلیم اور اسلام کو فروغ دے رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…