منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں بڑی کمی ہوگئی، کس ملک سے کتنی رقم موصول ہوئی؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔جولائی کے مہینے میں ترسیلات زر 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تھیں تاہم اگست میں 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب مجموعی طور پر جولائی اور اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 73 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں

جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ 4 ارب 7 کروڑ ڈالر تک تھیں۔رواں مالی سال کے دوران اس میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی جو تقریباً 34 کروڑ ڈالر ہے۔ان ترسیلات زر میں نمایاں کمی متحدہ عرب امارات سے موصول ہونے والی ترسیلات میں دیکھنے میں آئیں جو 15.60 فیصد کمی کے ساتھ 77 کروڑ 58 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک محدود رہی۔ترسیلات میں آنے والی کمی کے تمام ہی ممالک سے دیکھی گئی ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے جہاں موجود پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال 6 فیصد کم ترسیلات بھیجیں اور یوں پاکستان میں صرف اس ملک سے 84 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہی موصول ہوسکے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکہ وہ واحد ملک رہا جہاں ترسیلات زر میں مثبت اشاریے دیکھنے میں آئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 62 کروڑ 97 لاکھ 90 ہزار ڈالر پاکستان بھیجے تاہم گزشتہ برس ترسیلات زر میں 33 فیصد اضافہ ہوا تھا۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی جولائی اور اگست میں 7.4 فیصد کمی کے ساتھ 54 کروڑ 94 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ گزشتہ برس اس میں 33.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔خلیج تعاون کونسل ممالک سے مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 9.13 فیصد کمی واقع ہوئی جو کم ہو کر 35 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہے جبکہ ملائیشیا سے 2 فیصد کمی کے ساتھ 28 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…