منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

طالبان کو کس اسلامی ملک سے افغانوں کو قتل کرنے کے احکام مل رہے ہیں،افغان صدر صدراشرف غنی کے ترجمان نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی نے کہا ہے کہ عوام طالبان کے ساتھ ایسے نامکمل امن معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، جس کے نتیجے میں ان کی ہلاکتیں ہی ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدق صدیقی نے کابل میں ایک نیوزکانفرنس میں کہا کہ

قطر میں امن بات چیت کے لیے مقیم طالبان کے لیڈر تو دوحہ میں ہنی مون منا رہے ہیں اور طالبان لیڈروں کو قطر ہی سے افغانوں کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہورہے ہیں۔انھوں نے قطر میں جاری مذاکراتی عمل کو نامکمل قرار دیا اورافغان حکومت نے امریکا کے ساتھ دوحہ میں ’ڈھونگ‘ عمل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدرغنی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کے طالبان لیڈروں کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت کی تشویش کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کابل میں حالیہ بم دھماکے کے بعد طالبان سے مذاکرات منسوخ کردییہیں۔اس بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات نے طالبان کو سیاسی زندگی کو قبول کرنے کا ایک موقع فراہم کیا تھا۔ہم (افغان حکومت) ان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں جنگ بندی کی توقع کررہے تھے اور طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان (طالبان) کی طرف سے کوئی حقیقی کوشش نہیں دیکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…