اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے پانی میں ڈبو کر کرنٹ لگایا، رسیو ں سے ہاتھ، پاؤں باندھ کر صبح تک مارا پیٹا، کشمیری نوجوان کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری شہری نے کہاہے کہ اسے بھارتی فوج نے پانی میں ڈبو کر کرنٹ لگایا گیا، رسیو ں سے ہاتھ، پاوں باندھ کر صبح تک مارا پیٹا گیا،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے والے صحافیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری شہری نے ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مظالم سے پردہ اْٹھایا دیا۔عابد احمد خان نامی کشمیری نے بتایا کہ اْسے پانی میں ڈبو کر کرنٹ لگایا گیا،

رسیو ں سے ہاتھ، پاوں باندھ کر صبح تک مارا پیٹا گیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھانے والے صحافیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کردی گئی ہیں۔مقامی صحافیوں کا کہناتھاکہ صحافیوں کے لیے ہر دن مشکل بنادیا گیا ہے، انہیں کام سے روکا جارہا ہے۔ایک کشمیری صحافی شاہد خان نے بتایا کہ سری نگر میں 7 ستمبر کو محرم کے جلوس کے دوران پولیس نے ان سمیت چھ صحافیوں پر تشدد کیا تھا جس سے ان کے سر میں فریکچر ہوگیا۔حالیہ دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں اور تشدد کرنے سے متعلق متعدد کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…