منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا،حمزہ شہباز نے دھماکہ خیز بات کر ڈالی

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہمارادامن صاف اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی تابو ت تیار ہو چکا ہے ان کی سیاسی لاش کب اس میں ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمز ہ شہباز نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے، معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، آج ڈینگی

نے پر سر اٹھا لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی تابوت تیار کر لیا ہے ان کی سیاسی لاش اس میں کب ڈالی جاتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔ انہوں نے نواز شریف کی اپیل بارے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارادامن صاف ہے اور اللہ کے انصاف پر پورا یقین ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا،آزادی مارچ میں شرکت کا جو فیصلہ پارٹی کاہوگا وہی میرا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…