منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پولیس چوکی کے اندر حاملہ مسلمان خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد، بھارت میں مسلمان خواتین کے ساتھ انتہائی دلسوز واقعہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں مسلمان خواتین کا استحصال جاری ہے جہاں پولیس چوکی کے اندر حاملہ مسلمان خاتون اور اس کی بہنوں کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ واقعہ 8 ستمبر کو بھارتی ریاست آسام کے ضلع ڈارنگ میں اس وقت پیش آیاجب ان خواتین کو ان کے بھائی سے متعلق تفتیش لیے چوکی لے جایا گیا۔تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے بھائی پر ایک لڑکی کے اغوا کا الزام تھا، جو مبینہ طور پر اپنی مرضی سے لڑکے کے ساتھ چلی گئی۔پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والی

حاملہ خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے تشدد کے بعد اسے شدید چوٹیں آئیں تاہم اپنی جان بچانے کے لیے اسے اسقاط حمل کروانا پڑا۔میڈیا پر خواتین کے ساتھ کی جانے والی زیادتی سے متعلق خبر سامنے آنے پر پولیس سب انسپکٹر مہیندرا سرما اور کانسٹیبل بنیتا بورو کو معطل کردیا گیا۔ آسام کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پولیس کلادھر سائیکیا نے کہا کہ‘میں نے ایس پی سے مطالبہ کیا ہے اس معاملے کی فوری انکوائری کی جائے’۔متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ جب گزشتہ 10 روز سے پولیس نے اس واقعہ پر کوئی کارروائی نہیں کی تو اپنی خاموشی توڑنا ان کے لیے مجبوری بن گیا۔ان میں سے ایک نے بتایا کہ ان کے بھائی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا جو ان کے بھائی کے ساتھ جانے والی لڑکی کے اہل خانہ نے درج کروایا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم نے پولیس کو اپنے بھائی اور اس کے ساتھ موجود لڑکی کی موجودگی کا پتہ لگانے میں مدد کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن پھر بھی پولیس والوں نے ہمیں گھروں سے اٹھالیا۔‘متاثرہ بہنوں میں سے ایک نے بتایا کہ ’جب ہم نے پولیس کو بتایا کہ انہیں ان کے بھائی کے بارے میں کوئی علم نہیں تو وہاں موجود ایک سب انسپکٹر اور لیڈی پولیس کانسٹیبل نے انہیں برہنہ کردیا اور پھر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…