اسلام آباد (آن لائن) سعودی عرب نے عمرہ کی دو ہزار سعودی ریا ل فیس معاف کرنے کے ساتھ ہی ویزا فیس کا بم پاکستانی عوام پر گرا دیا ہے۔عمرہ ایک کریں یا زائد ویزا فیس ہر وزٹ پر اداکرنا لازمی قرار دے دیا۔ سعودی عرب کی جانب سے عمرہ پر ویزا فیس مقرر کرنے پر ماہانہ کروڑوں اورسالانہ اربوں میں روپے کی آمدن ہوگی، پاکستانی عمرہ زائرین اور حج وعمرہ ٹوراپریٹر ز سراپا احتجاج۔ پاکستان کی جانب سے دوسری مرتبہ عمرہ ادائیگی پر عائد دوہزار ریا ل فیس کو ختم کرنے کے مطالبے پر
سعودی عرب نے تمام پاکستانیوں پر 300سعودی ریال عمرہ فیس لاگوکر دی۔ تاہم عمرہ ادائیگی سے متعلق واضع پالیسی کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے عمرہ ادائیگی کیلئے تیس سو سعودی ریا ل ویزا فیس لاگو کردی جس سے سعودی عرب کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اس سلسلے میں حج عمرہ ٹوراپریٹر ز اور عمرہ زائرین میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔حج عمرہ ٹوراپریٹریز کا کہنا ہے کہ سعودیہ نے ایک جانب تو دو ہزار ریال فیس معاف کر کے عمرہ زائرین کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے مگر دوسری جانب یہ شرط بھی عائد کر دی کہ عمرہ زائرین ایک سے زاد جتنی بار بھی عمرہ کی سعادت حاصل کریں وہ فی وزٹ تین سو ریال فیس ادا کریں گے اور یو بالترتیب دیکھا جائے سعودیہ نے اپنی فیس کاخنجر تو ہٹا دیا مگر دوسری جانب زائرین کی گردن پر فیس کا ایک اور بھوت چھوڑ دیا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ عمل ہے،دوسری جانب عام شہریوں کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین پر سعودی عرب کو پاکستان کے لیے ایک خصوصی پیکج دینا چاہیے کیونکہ یہاں لوگ ایک ایک روپیہ اکٹھا کر کے حج و عمرہ کے لیے پیسے اکٹھے کرتے ہیں او ر اس قسم کی فیسوں کے لاگو کرنے سے بڑی تعداد میں پاکستانی عمرہ کی سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں۔