منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

آزاد کشمیر اسمبلی کو پورے کشمیر کی اسمبلی ڈکلیئر کر کے اس کا پہلا اجلاس نیویارک میں کیا جائے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کو پورے کشمیر کی اسمبلی ڈکلیئر کر کے اس کا پہلا اجلاس نیویارک میں کیا جائے، ہمیں اقوام متحدہ سے دفعہ 370 یا 35-A کی بحالی کا نہیں، کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنا چاہیے، دنیا کمزور کانہیں طاقتور کا ساتھ دیتی ہے،جب تک ہم خود نہیں اٹھیں گے دنیا کچھ نہیں کرے گی، اقوام متحدہ کشمیر کے متعلق اپنی سابقہ 23 قرار دادوں پر عملدرآمد نہیں کرواسکی

اگر مزید ایک قرار داد منظور کربھی لے تو اس سے کشمیریوں کو کچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم مظفر آباد میں قومی قیادت کو ساتھ لے کر جاتے تو بھارت کو مسئلہ کشمیر پر ہمارے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام پہنچتا مگر انہوں نے اس موقع کو ضائع کر دیا، قومیں اسلحہ کے ساتھ نہیں غیرت و وقار کے ساتھ زندہ رہتی ہیں، ایران اور سعودی عرب کا تنازعہ عالم اسلام کو کمزور کر رہاہے، پاکستان ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اس تنازعے کو حل کرانے کی کوشش کرے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر سینیٹ میں پارلیمنٹرینزکشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ ہم ہزار سال لڑنے کی باتیں کرتے رہے مگر ایک دن کے لیے بھی باہر نہیں نکلے۔ دشمن نے ہمارے 80 لاکھ کشمیری بھائیوں کو ایک بڑی جیل میں بند کر رکھاہے۔ قیادت کا کام لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ انتہائی مشکل حالات میں بھی حوصلہ دینا ہوتا ہے۔ ماضی میں ہماری حکومتوں نے ایسے فیصلے کیے جن سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ آج کشمیر کا مسئلہ عالمی فورمز پر کشمیریوں کی ان عظیم قربانیوں کی بدولت زندہ ہے جو انہوں نے شہادتوں کے نذرانے پیش کر کے دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ

گزشتہ 45 دنوں میں ساڑھے تین سو بچیوں کو ان کے گھروں سے اٹھالیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہمارے لیے نظریاتی اور جغرافیائی مسئلے سے بڑھ کر غیرت اور ایمان کا مسئلہ بن چکاہے اگر ایک بہن کی پکار پر محمد بن قاسم ؒ سمندر کا سینہ چیر کر ہزاروں میل دور سے آسکتا ہے تو ہم لاکھوں ماؤں،بہنوں، بیٹیوں کی آواز پر ان کی حفاظت کے لیے کیوں نہیں اٹھ سکتے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم فیصلہ کن موڑ کر آکھڑے ہوئے ہیں۔ ہمیں اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے کشتیاں جلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ دنیا کمزور کی التجائیں نہیں سنتی اگر کشمیر کا جہاد خدانخواستہ ناکام ہوا تو بھارت ہمیں پانی کا ایک قطرہ نہیں دے گا۔ بھوک، پیاس اور بزدلی کی موت مرنے کی بجائے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں میدان میں کودنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بقا و سلامتی اور تحفظ کے لیے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…