کراچی(آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی خان کو گرفتارکر لیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں باغ ابن قاسم میں غیرقانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ کی تفتیش جاری تھی۔لیاقت علی خان پرڈی جی پارکس کے طورپرجعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، لیاقت علی خان کوپی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔لیاقت علی خان پرڈی جی پارکس کے طورپرجعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، وہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس عہدے پر فائز ہوئے۔