کراچی(این این آئی)ورلڈ انڈیکس نے دنیا کے20خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر جنوبی افریقہ، تیسرے پر نائیجریا،چوتھے پر ارجنٹینا اور پانچویں نمبر پر بھارت موجود ہے، خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کانام شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس نے2019 کے20 خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کردی،ان ممالک میں سرفہرست برازیل،دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ، تیسرے پر نائیجریا،چوتھے پر ارجنٹینا
اور پانچویں نمبر پر بھارت،پیئرو کا چھٹا نمبر،کینیا ساتویں،یوکرائن آٹھویں،ترکی نویں اورکولمببیا کا دسواں نمبر ہے۔ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے20 خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کو نام نہیں ہے،فہرست میں گیارہ نمبر پر میکسکیو، متحدعرب امارات بارہ نمبر پر،مصر کا تیرواں نمبر،فلپائین چودہ نمبر پر ہے، اسی طرح اٹلی پندرہ،امریکی ریاستیں سولہ، انڈونیشیا سترہ،یونان اٹھارہ،کویت انیس اور 20 ممالک کی خطرناک ترین فہرست میں آخری نمبر پرتھائی لینڈ شامل ہے۔