اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی جانب سے”آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائیگی۔پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر ستخط ہوئے ہیں۔ایم او یو کے مطابق
کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔اس حوالے سے پی آئی اے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر قومی ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کریم حکام کے اقدام کو سراہ رہے ہیں۔