ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

بھارتی حکومت کو بڑا جھٹکا،مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370کویکطرفہ طورپر ختم نہیں کیاجاسکتا،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی گوپالہ گاؤڈانے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹکہ (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹکہ میں مقبوضہ کشمیر کے بارے میں ایک سیمینار کے مقررین نے جموں وکشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی لیڈر کویتا کرشنن نے ”کرناٹکہ میں ”آئین،جمہوریت اور جموں وکشمیر“کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں مقبوضہ کشمیرمیں

صورتحال معمول پرآنے کے بھارتی حکومت کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے اپنے کشمیر کے حالیہ دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ بھارت نے دفعہ 370کو منسوخ کر کے کشمیریوں سے اپنا تعلق ختم کردیا ہے اور اس بارے میں کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو اور سخت پابندیاں عائد ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔انہوں نے کشمیری خواتین کو تجارتی جنس کے طورپر گفتگو پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی گوپالہ گاؤڈا نے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے واضح کردیا ہے کہ دفعہ 370آئین کی مستقل شق ہے جسے یکطرفہ طورپر ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر اس دفعہ میں ترمیم ممکن نہیں۔ دلت سنگھرش سمیتی کے لیڈر موہن راج نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت دستور کا احترام نہیں کرتی۔ ایڈووکیٹ مالاویکا پراساد اورتنویر اجیسی نے کہاکہ بھارت میں حکومت اورعدلیہ آئین اور جمہوریت دونوں کو کشمیریوں کے خلا ف ہتھیار کے طورپر استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…