لندن(آن لائن) گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بابر اعظم کا شاندار سینچری کے بعد ویرات کوہلی سے موازنا کیا جانے لگا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ دنیائے کرکٹ کا بادشاہ کون ہے؟ گزشتہ روز پاکستان نے برمنگھم کے گراؤند میں ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہرا دیا جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔غیرملکی میڈیا نے بابر اعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے
موازانہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بابراعظم کی اننگز کے بارے میں پڑھیں مت،صرف دیکھیں‘۔ اس حوالے سے معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوڈاٹ کام نے لکھا ہے کہ ’ہر ٹیم میں اسٹارتھے اور پاکستان کے پاس سنہری یادیں تھیں لیکن اب پاکستان کو بھی بابراعظم مل گیا ہے‘۔ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ برمنگھم کے میدان کی مشکل وکٹ پر سنچری بنانا آسان کام نہیں تھا لیکن بابر اعظم نے اپنی قابلیت اور ٹیلنٹ دکھادیا‘۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلور نے بھی کہا ہے کہ بابر اعظم رواں ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی سے زیادہ اچھی بلے بازی کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ ون ڈے میچز میں ایک ہزار، پھر دو ہزار اور اب تین ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔کوہلی نے ایک ہزار، دو ہزار اور تین ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے زیادہ اننگز کھیلی تھیں جبکہ بابر نے ان سے کم اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ تیسرے نمبر پر آکر ون ڈاو?ن پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بابراعظم اورویرات کوہلی کا کھیلنے کا انداز ایک جیسا ہے۔جب بھی دونوں کھلاڑی رنز بناتے ہیں تو ٹیم کو لازمی فتح سے ہم کنار کراتے ہیں۔البتہ پاکستانی سٹاربابر اعظم خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انکا ویرات کوہلی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،کوہلی ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ تو خود اکثر ان کی ویڈیوز دیکھ کر ان جیسا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔