جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور قبائلی امور خیبر پختونخوا کو ذاتی

حیثیت میں طلب کرلیا۔  ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور کو (آج) جمعہ 28 جون کو طلب کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخاب ہونے والے ہیں اور جنوبی وزیرستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایات سامنے آئیں۔پی پی پی کے امیدوار عمران مخلص، آزاد امیدوار عارف وزیر اور آزاد امیدوار اقبال لالا کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پولیس نے وانا بازار میں اے این پی کے انتخابی دفتر پر چھاپہ مار کر ضلعی جنرل سیکرٹری یاسین خان اور تحصیل شکئی کے صدر امیرحمزہ کو گرفتار کرلیا۔اے این پی کے امیدوار تاج وزیر نے کہا کہ پولیس دفعہ 144 کے بہانے سیاسی جماعتوں کو بے جاتنگ کررہی ہے، تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اس سارے معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی معنی خیز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…