اسلام آباد (این این آئی)ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مہنگائی کے نوٹس پہ ردِ عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ واہ عمران صاحب واہ، آئی ایم ایف کی نوکری کر کے، آئی ایم ایف کو ملک حوالے کر کے مہنگائی کا نوٹس کے رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے نوٹس نہیں لینا، عوام کو جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خود مہنگائی 13 فیصد کر نوٹس لے رہے ہیں، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خود عوام پہ معاشی دہشتگردی کر کے، نوٹس کا ڈرامہ کر کے عوام کو بیوقوف بنا کر اْن کی تزلیل نہ
کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کی ٹیم کو نوکری دے کر پوچھتے ہیں مہنگائی کیسے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی کا نوٹس لینے کا ڈرامہ نہ کریں، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب 10 ماہ میں ڈالر اور قرضوں میں تاریخی اضافے کی انکوائر ی عوام کریگی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مہنگائی آپ کی نالائقی اور نااہلی کو وجہ سے ہوئی،مہنگائی کا نوٹس لے کر عوام کے ذخموں پہ نمک نہ چھڑکیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ اور نالائقی کا بوجھ عوام کو سہنا پڑھ رہا ہے۔