جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایل جی نے دنیا کے پہلے 8 کے،بہترین خصوصیات کے حامل 88 انچ اولیڈ ٹی وی کی فروخت کا آغاز کر دیا

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکڑونکس نے دنیا کے پہلے 8 کے اولیڈ ٹی وی کی فروخت شروع کردی ہے، کمپنی نے اولیڈ ٹی وی (ماڈل 88Z9) کے پری آرڈر لینا شروع کردیا ہے۔ ٹی وی شمالی امریکہ اور یورپ کی مارکیٹوں میں بھی جلد دستیاب ہوگا۔ایل جی اب تک کے سب سے بڑے 8 کے اولیڈ ٹی وی میں جدت اور بے جوڑ ڈسپلے ٹیکنالوجی کو ممکن بنایا ہے۔ اولیڈ ٹی وی کا نیا ماڈل موجودہ ایل ای ڈی ڈسپلیز کے مقابلے ٹیلی ویژن دیکھنے کا بہترین اور پر لطف تجربہ فراہم کرتا ہے۔

ٹی وی پر انتہائی جدید پینل نصب کیا گیا ہے جو 33 ملین سے زائد خودسے روشن اور دھیمے ہونے والی پکسلز پر مشتمل ہے جو ایل جی اولیڈ ٹیلی ویژنز کے جانے مانے والی پکچر کوالٹی کے ساتھ وسیع اینگل میں دیکھنے کے مزے کو حقیقت سے قریب تر کردیتا ہے۔ 88 انچ ٹی وی پر 8 کے الٹرا ایچ ڈی ریزولوشن (7,680 x 4,320) کی بدولت کی تصاویر زیادہ بالکل شارپ نظر آتی ہیں۔ فل ایچ ڈی کے مقابلے میں 16 گنا جبکہ الٹرا ایچ ڈی کے مقابلے 4 گنا بہتر ہے۔ایل جی 8 کے اولیڈ ٹی وی پینل کی کارکردگی کو کمپنی کی سیکنڈ جنریشن اے(ّ الفا) 9 جن 2 8کے پروسیسر کے ذریعے بہترین بنایا گیا ہے۔ پروسیسر تصویر اور آواز کے معیار کو ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی اور ویژول انٖفارمیشن کے وسیع ڈیٹا بیس تک رسائی کے ساتھ بڑھاتا ہے۔ پروسیسر سورس کوالٹی کی جانچ کرکے چپ کو ٹی وی پر ظاہر ہونے والی تصاویر کاحقیقی منظر دکھانے کے لئے بہترین الگورتھم لاگو کرتاہے۔ اے 9 جن 2، 8کے پروسیسر کے ساتھ ایل جی 8کے 88انچ اولیڈ ٹی وی میں پروسیسنگ کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔ یہ پروسیسر ماحول کا جائزہ لیکر اس کے مطابق بہترین برائٹنس دیتا ہے۔ ٹیلی ویژن کی آواز بھی محسورکن ہے جس سے دیکھنے اور سننے والے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آواز کا معیار ایک ذہین الگورتھم کے ذریعے بڑھایا گیا ہے جو دو چینل آڈیو کو ملاکر سراؤونڈ 5.1 آواز کو یقینی بناتا ہے۔ غیر معمولی ایچ ڈی آر تجربے کو یقینی بنانے کے لئے ایل جی 8 کے اولیڈ ٹی وی ڈولبے اٹموس کے ساتھ آرہا ہے اور

ڈولبے ویژن کیناقابل یقین حقیقی آواز ذہین فائن ٹیونز کونٹنٹ کی قابلیت کے ساتھ اس عمل کو یقینی بناتا ہے۔ ٹیلی ویژن ایچ ڈی ایم آئی 2.1 کو سپورٹ کرتا ہے، جس سے دیکھنے والے تیز ترین 60 فریم فی سیکنڈ کے ساتھ 8 کے کنٹنٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ایل جی موبائل کمیونیکیشن اور ہوم اینٹر ٹینمنٹ کمپنیز کے صدر برین کون نے کہا کہ ”دنیا کے پہلے سب سے بڑے 8 کے اولیڈ ٹی وی کو سب سے پہلے مارکیٹ میں لاکر ہم نے الٹر پریمیم ٹی وی سگمنٹ میں اولین ہونے کے اپنے عزم کو ثابت کردیا ہے۔ یہ ٹی وی ناظرین اور ہمارے صارفین کو ناقبل یقین تجرہ فراہم کرے گا۔ ایل جی نے ہی سب سے پہلے اولیڈ کو مارکیٹ میں لایا تھا، اور آئندہ بھی ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹی وی ٹیکنالوجیز پیش کرنے کے سلسلے کو جاری رکھیں تاکہ صارفین کو گھریلو تفریخ میں جدت محسوس ہو۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…