جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک مسیج برطانوی لڑکی کی امریکہ سے ملک بدری کا سبب بن گیا، اس پیغام میں ایسی کیا خاص بات تھی؟

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) ایک برطانوی لڑکی اپنی سہیلی کے ہمراہ سیاحت کے لیے امریکہ پہنچی لیکن وہاں ایئرپورٹ پر ہی اس کے فون میں ایک ایسا میسج کسٹمز اہلکاروں نے دیکھ لیا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔ 28سالہ ازابیلا بریزیئر جونز نامی یہ لڑکی اپنی 26سالہ دوست اولیویا کیورا کے

ہمراہ لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتری تھی۔ جہاں کسٹمز حکام نے ازابیلا کا فون چیک کیا تو ایک میسج میں کوکین کے بارے میں لکھا ہوا تھا۔ اس پر کسٹمز حکام انہیں الگ لے گئے اور تفتیش شروع کر دی۔کسٹمز آفیسرز نے ازابیلا سے پوچھا کہ کیا اس نے کبھی کوکین استعمال کی ہے، تو اس نے اعتراف کر لیا کہ 2017ء میں ایک بار اس نے تھوڑی سی کوکین استعمال کی تھی۔ اس پر اسے فوری طور پر حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا اور اگلے روز اسے نہ صرف واپس برطانیہ ڈی پورٹ کر دیا گیا بلکہ 10سال تک اس کے امریکہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ازابیلا، جو پیشے کے اعتبار سے اداکارہ ہے، کا کہنا تھا کہ ”مجھے ایک سیل میں بند کیا گیا تھاجہاں 4خواتین اور بھی موجود تھیں۔ انہوں نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی طور ٹارچر سے کم نہیں تھا۔ انہوں نے میرے ساتھ یہ سلوک اس لیے کیا کہ میں پوش، سفید فام لڑکی تھی۔ انہوں میرے ساتھ یہ رویہ اختیار کرکے اپنی نسل پرستانہ سوچ کا ثبوت دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…