جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن )سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے

صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آجاتا، اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔سیکڑوں صارفین فیس بک اور دیگر سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کررہے ہیں۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…