منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

میٹرو بس سروس میں ٹھیکیداری سسٹم ، ملازمین کی جبری برطرفیاں،تنخواہوں میں کٹوتیاں،

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) میٹرو بس سروس میں ٹھیکیداری سسٹم ،ملازمین کی برطرفیوں ،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف میٹرو ملازمین بروزمنگل دن12بجے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل پاکستان میٹرو ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی کریں گے جبکہ مظاہرے میں میٹرو بس سروس کے جبری برطرف شدہ اور حاضر سروس ملازمین شرکت کریں گے

اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی نے آن لائن کو بتایا کہ میٹرو بس سروس کے اجرا کے وقت ملازمین کے ساتھ طے شدہ تنخواہوں اور مراعات میں غیر قانونی کٹوتی شروع کرنے پر ملازمین کے احتجاج کے باعث ملازمین کو جبری برطرف کیا گیا انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے مختلف شعبوں کو 20سے زائد ٹھیکیداروں کی تحویل میں دیا گیا جو آج تک ملازمین کی تنخواہوں سے5سے10ہزار ماہانہ کٹوتی کر رہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف سے وابستگی کے جرم میں3سال قبل میرے سمیت65ملازمین کو برطرف کیا گیا اورجھوٹے مقدمات بنا کر ہمیں تھانوں میں بند کرایا گیا موجودہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان تھانوں میں ہماری پیروی کرتے رہے انہوں نے کہا انتظامیہ کے مظالم کے خلاف ہائی کورٹ اسلام آباد میں ہماری رٹ طویل عرصہ سے زیر التوا ہے انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ان کی زیر التوا پٹیشن کی جلد سماعت کا حکم جاری کیا جائے ۔ میٹرو بس سروس میں ٹھیکیداری سسٹم ،ملازمین کی برطرفیوں ،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف میٹرو ملازمین بروزمنگل دن12بجے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے مظاہرے کی قیادت آل پاکستان میٹرو ایمپلائز ویلفیئر ٹرسٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ناصر عباسی کریں گے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…