اسلام آ باد (آن لائن) محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھائی پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے قائد میر مرتضیٰ بھٹو کا 64واں یوم پیدائش آ ج منگل کو منایا جائے گا۔میر مرتضیٰ بھٹو 18ستمبر 1954ء کو کراچی میں پیدا ہوئے انہیں 20ستمبر 1996ء کو کراچی میں ہی ذوالفقار علی بھٹو کی رہائش گاہ 70کلفٹن کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔میر مرتضیٰ بھٹوپاکستان کے مضبوط ترین سیاسی گھرانے بھٹو فیملی کے رکن تھے وہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید
کے بھائی تھے ۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی پیدائش اور موت ستمبر کے مہینے میں ہوئی تھی ان کی سالگرہ اور برسی کی تاریخوں میں صرف دو دنوں کا فرق ہے وہ 18ستمبر 1954ء کو پیدا ہوئے جبکہ 20ستمبر 1996ء کو انہیں نامعلوم افراد نے اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جب ان کی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو اس ملک کی وزیر اعظم تھیں ۔میر مرتضی بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو اس وقت سیاست میں فعال ہیں میر مرتضیٰ بھٹو کی ایک بیٹی فاطمہ بھٹو اور ایک بیٹا ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔