بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)معروف چینی ریسٹورانٹ فرنچائز کے سوپ میں سے مردہ چوہا نکلنے کے واقعے کے بعد کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں19 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’شیابو شیابو ہاٹ پاٹ‘‘ریسٹورانٹ کے حصص کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔انہوں نے مقامی میڈیا کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کے صوبے شاندونگ کے شوہر وائی فانگ میں
حاملہ خاتون اپنے اہلخانہ کے ساتھ ریسٹورانٹ میں کھانا کھانے گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے سوپ کو تھوڑا ہی پیا تھا کہ انہیں اس میں مردہ چوہا نظر آیا۔ریسٹورانٹ کی جانب سے خاتون کے شوہر کو تلافی معاوضے کے طور پر5 ہزار چینی یوآن،( تقریباً 90 ہزار پاکستانی)روپے بنتے ہیں، کی پیشکش کی گئی تھی۔ خاتون کے شوہر،جن کی شناخت مسٹر ما کے نام سے کی گئی ہے، نے یہ پیشکش مسترد کردی اور کہا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ کے پورے جسم کا طبی معائنہ کرانے کے بعد تلافی معاوضے پر بات کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریسٹورانٹ کے ایک ملازم نے ان کی بیوی کو اسقاط حمل کی تجویز دیتے ہوئے اس عمل کے لیے 20 ہزار یوان دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔آبلے ہوئے چوہے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلی جس پر عوام نے ریسٹورانٹ فرنچائز پر شدید غصے کا اظہار کیا۔