لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے میاں محمد بخشؒ کا کلام سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے ڈکٹیٹر کے دور میں جمہوریت کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز 14 ماہ تک کینسر جیسے موزی مرض سے لڑیں اور افسوس
ہے کہ یہاں لوگ انکی بیماری سے متعلق پروپیگنڈا کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز میری والدہ تھیں جن کی کمی سب کو محسوس ہو رہی ہے ، زندگی اور موت اللہ کی دین ہے ، اللہ سب کے سروں پر مائوں کا سایہ سلامت رکھے۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے میاں محمد بخشؒ کا شعر ’’باپ مرے سر ننگا ہوندا ویر مرے کنڈ خالی۔ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی‘‘سنا کر بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔