اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے جا رہے ہیں۔ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان سے باعزت طریقے سے نکلنا چاہتے تھے۔ ہم بگرام ایئربیس اپنے پاس رکھنے والے تھے۔
یہ دنیا کے سب سے بڑے فضائی اڈوں میں سے ایک ہے لیکن ہم نے یہ مفت میں افغانستان کو دے دی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک بریکنگ نیوز ہے کہ ہم اسے واپس لینے جا رہے ہیں۔ اس کے واپس لینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کے تنگ راستے سے چین نیوکلیئر ہتھیار بنا رہا ہے۔