اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے نوجوانوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے اوپن میرٹ پر سب انسپکٹرز کی بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا ہے۔ اہل امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ مختلف اضلاع میں کل 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کا گریجویشن ہونا لازمی ہے اور کم از کم سیکنڈ ڈویژن درکار ہے۔ مرد امیدواروں کے لیے قد کی شرط 5 فٹ 7 انچ جبکہ خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ رکھی گئی ہے۔
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 17, 2025