ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

اکنامک ایڈوائزری کونسل میں قادیانی عاطف میاں کی تقرری تحریک انصاف کی حکومت دفاع میں کھل کر سامنے آگئی فواد چوہدری نےتقرری کے حق میں کیا بیان دیدیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اکنامک ایڈوائزری کونسل میں بہترین لوگوں کو شامل کیا گیا،اپوزیشن کی جانب سے کونسل میں شامل ایک رکن پر تنقید بلا جواز ہے،پاکستان جس طرح ہمارا ہے اسی طرح اقلتیوں کا بھی ہے، ایڈوائزری کونسل میں شامل ایک فرد کے خلاف اپوزیشن نے جو تحریک التواء جمع کرائی ہے وہ وقابل مذمت ہے،

کیا پاکستان میں اقلتیوں کی کردار پر پابندی لگائی جائے؟ یہ انتہا پسندی کی سوچ ہے، ہماری جدوجہد ہی انتہا پسندی کیخلاف ہے، ہم انتہا پسندوں کیخلاف نہیں جھکیں گے،اکنامک ایڈوائزری کونسل میں شامل کیا، اقلیتوں کوبھی ملک ترقی میں کردار کاحق حاصل ہے،یہ اپنے کام میں اتنے ماہر ہیں کہ اگلا نوبل انعام جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پچھلے نو دنوں میں جتنا کام کیا اتنے کام گزشتہ ستر سالوں میں کسی حکومت نے نہیں کیا،حکومت نے گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا،فاٹا انضمام اور لاکھوں قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا،صدارتی انتخاب کے ووٹرز عام انتخابات سے زیادہ واضح ہیں،یہاں کس جماعت کی کتنے ووٹ ہیں سب کو پتہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عارف علوی پاکستان ،پارٹی اور عمران خان کے ساتھ کمٹڈ ہیں،آج کے بعدوہ کسی پارٹی کے نہیں ،پاکستان کے صدر ہوں گے،پارٹی کیلئے ان کی لازوال خدمات ہیں،اپوزیشن کی دو امیدوار میدان میں ہونے میں سیاسی جماعتوں کا اپنا کردار ہوتا ہے،ہر کسی کا حق ہے کہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لے،پیپلز پارٹی کے امیدوار ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،یہ تاثر غلط ہے کہ اپوزیشن کا کام ہر وقت گرانے کیلئے منفی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے انتخاب کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل ہو جائیگا،جمہوریت جیتے گی،اپوزیشن کی اپنی سیاست ہوتی ہے اور حکومت کی اپنی سیاست ہوتی ہے،ممنون حسین چاہتے تو چاہتے تو اپنا کردار ادا کرسکتے تھے، عارف علوی صدارتی کرسی پر فائز ہو کر وقت آنے پر اپنا کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…