جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس کی لگڑری گاڑیوں کی نیلامی ،کون کون سی اور کس ماڈل کی گاڑیاں نیلام کی جارہی ہیں؟خریداری کے خواہشمندوں کیلئے تفصیلات جاری

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگڑری گاڑیوں کی نیلامی کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے‘جو کہ 17 ستمبر کو منعقد کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیلامی میں 2016 کے ماڈل کی 4 مرسڈیز بینز کاریں بھی پیش کی جائیں گی،

جن میں 4 ہزار سی سی کی 2 بلٹ پروف کاریں بھی شامل ہیں۔نیلامی میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 16 ٹویوٹا کاریں بھی ہیں جس میں ایک 2004 کی لیکسز کار، 2006 کی لیکسز ایس یو وی، 2004 کے ماڈل کی 2 لینڈ کروزر اور 2003 سے 2013 تک خریدی جانیوالی 8 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2015 کی 4 بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے ساتھ 18 سو سی سی کی ہنڈا سوِک اور سوزوکی کمپنی کی کی 3 گاڑیا ں بھی نیلام کی جائیں گی جس میں سے2013 کے ماڈل کی ایک اے پی وی جبکہ 2 کلٹس کار ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سا ل 1994 کے ماڈل کی ہینو بس بھی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی پالیسی اپناتے ہوء حکومت کی لگڑری گاڑیوں کا استعمال ترک کرتے ہوئے ان کی نیلامی اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کے زیر استعمال رہنے والی جدید اور لگڑری گاڑیوں کی نیلامی کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے‘جو کہ 17 ستمبر کو منعقد کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 8 بی ایم ڈبلیوز، 2014 کے ماڈل کی تین کاریں، 5 ہزار سی سی کی تین ایس یو ویز، اور 2016 کے ماڈل کی 3 ہزار سی سی کی 2 ایس یو ویز شامل ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…