منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب نے نہرکھود کر قطر کو جزیرہ بنانے کے منصوبے کی تصدیق کر دی،خطے کا جغرافیہ ہی بدل جائے گا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی) ایک سعودی عہدے دار نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب قطر کے گرد ایک نہر کھود کر اسے جزیرہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سینیئر مشیر سعود القحطاتی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھاکہ میں بے چینی سے جزیرہ سلوا کے منصوبے کی تکمیل کی تفصیلات کا انتظار کر رہا ہوں۔

ایک عظیم، تاریخی منصوبہ جس سے خطے کا جغرافیہ بدل جائے گا۔قطر نے ابھی تک اس پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا۔اس منصوبے کا مقصد قطر کو سعودی سرزمین سے الگ کر دینا ہے اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ 14 ماہ سے جاری تنازعے کا حصہ ہے۔اس منصوبے پر 75 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور اس کے ایک حصے میں ایٹمی فضلہ رکھنے کا گودام قائم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…