پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے،پیچھے کرنے کی تبدیلی کا نظام ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی) یورپی کمیشن کے صدر یْنکرنے کہاہے کہ وسطی یورپ میں ہر سال دو بار معیاری وقت کی تبدیلی کا موجودہ نظام ختم کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے سے قبل یورپی یونین کے شہریوں کی بہت بڑی اکثریت نے اس نظام کے خاتمے کی حمایت کر دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یْنکر نے اعلان کیا کہ اب تک 28 رکنی یورپی یونین میں ہر سال گھڑیاں پہلے ایک گھنٹہ آگے اور پھر ایک گھنٹہ پیچھے کر دینے کا موجودہ نظام جلد ہی

ماضی کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یونین نے اپنی تاریخ کا جو بہت بڑا عوامی سروے کرایا، اس میں کئی ملین شہریوں نے حصہ لیا اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ توانائی کی بچت کے لیے اور دن کی روشنی کو زیادہ بہتر طور پر استعمال کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا معیاری وقت (موجودہ نظام کے تحت موسم سرما میں یورپ کا معیاری وقت) ختم کیا جانا چاہیے اور پورا سال وسطی اور مغربی یورپ کا معیاری وقت گرمیوں کا موجودہ اسٹینڈرڈ ٹائم ہی رہنا چاہیے۔یْنکر نے کہا کہ یورپی کمیشن اپنے فیصلوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ براہ راست شمولیت کا خواہش مند ہے، اس لیے لوگ اگر چاہتے ہیں تو ہم ایسا ہی کریں گے۔اب تک مروجہ ٹائم سسٹم کے مطابق مغربی یورپ میں ہر سال معیاری وقت دو بار تبدیل ہوتا ہے۔ ایک بار مارچ کے اواخر میں جب موسم گرما کا معیاری وقت شروع ہوتا ہے اور تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں اور دوسری بار اکتوبر کے اواخر میں جب موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہوتا ہے۔ یورپی معیاری وقت میں تقریبا ششماہی بنیادوں پر تبدیلی کا یہ نظام کافی عرصے سے متنازعہ ہے۔اس سال فروری میں یورپی پارلیمان نے یورپی کمیشن سے کہا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لے کہ

اس نظام پر عمل درآمد جاری رکھنے کے فوائد کیا ہیں اور اس میں ممکنہ تبدیلی کے منفی اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔ اس یورپی پارلیمانی مطالبے کے بعد یورپی کمیشن نے پوری یورپی یونین میں عوامی سطح پر چار جولائی سے 16 اگست تک ایک آن لائن سروے بھی کرایا تھا۔اس سروے میں 4.6 ملین یورپی شہریوں نے حصہ لیا تھا اور ان میں سے 80 فیصد سے زائد نے کہا تھا کہ گرمیوں اور سردیوں میں یورپ کے مختلف معیاری اوقات کا نظام ختم کر دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…