جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایشیاء کپ سے ویرات کوہلی باہر،بھارتی ٹیم اور نئے کپتان کا اعلان کردیاگیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے

جبکہ راجستھان رائلز کے بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…