لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کی لاہور آمد پر دوسرے روز بھی سڑکوں کی بند ش اور رکاوٹیں جا ری ‘ عمران خان کا سخت نوٹس ،آئندہ آیا تو کیا کرنا ہے؟ ہدایات جاری کردیں، وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد پر دوسرے روز بھی سڑکوں کی بند ش اور رکاوٹیں جا ری رہیں جبکہ وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ ایسا کر نے سے روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق
جمعہ کے روز کے بعد ہفتے کو بھی جب عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے کابینہ اجلاس میں شر کت کیلئے روانہ ہوئے تو اس موقعہ پربھی سڑکوں کر رکاوٹیں کھڑی کی گئی اور جبکہ عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کی آسانی کے لیے غیرضروری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کردیں۔