جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جب میری پہلی بار ملاقات ہوئی تھی تو انہوں نے مجھ سے کیا مانگاتھا؟ عمران خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں کے الگ الگ اجلاسوں کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی غیر معمولی انداز میں تعریف کی اور کابینہ کے اراکین کے اجلاس میں وزیراعلی کی نشست اپنے ساتھ رکھوائی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سردار عثمان بزدار ایماندارشخص ہیں اورمیرے نظریے پر پورا اترتے ہیں اوروہ صوبے میں میرے نظریے کو آگے لیکر چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سردار عثمان بزدار کو

میں نے میرٹ پر وزارت اعلیٰ کے منصب پر تعینات کیاہے او رمجھے پورا یقین ہے کہ یہ عوام کے پیسے کا درست استعمال کریں گے کیونکہ سردار عثمان بزدارنے عام آدمی کے مسائل کا حقیقی مشاہدہ کیا ہے۔یہ عام آدمی کی محرومیوں کو سمجھتے ہیں کیونکہ ان کا اپناعلاقہ بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،ان کے علاقے کی اڑھائی لاکھ آبادی میں کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی ڈاکٹر۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حمایت کرتے ہوئے ان سے کہاکہ آپ نے کسی کی پرواہ نہیں کرنی او رنہ کسی سے ڈرنا ہے،میں آپ کو ہر طرح سے سپورٹ کروں گا،آپ نے میرے نظریے پر چلنا ہے ،کمزور کی مدد کرنی ہے او رطاقتور مجرم کو قانون کی گرفت میں لانا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ سردار عثمان بزدارایک منفرد وزیراعلیٰ ہیں اور یہ پہلی بار ایم پی اے بنے اور جب یہ مجھ سے ملنے آئے تو انہوں نے کوئی وزارت نہیں مانگی بلکہ مجھ سے اپنے حلقے کے عوام کے لئے ہسپتال کا مطالبہ کیا،جس کی مجھے خوشی ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کابینہ اور انتظامی سیکرٹریوں کے الگ الگ اجلاسوں کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی غیر معمولی انداز میں تعریف کی اور کابینہ کے اراکین کے اجلاس میں وزیراعلی کی نشست اپنے ساتھ رکھوائی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…