پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پرویز خٹک وزیراعلیٰ ہائوس میں نہ رہنے کا اعلان کر کے پھر کیسے وہاں رہتے رہے، وزیراعلیٰ ہائوس، کے پی ہائوس اسلام آباد اور نتھیا گلی میں سرکاری خزانے سے کتنے اخراجات ہوئے؟ سادگی کے دعویداروں کا پول کھل گیا،تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ کیا کریں جب وزیراعظم بن کر بھی عمران خان صاحب ان نان ایشوز کو ایشو بنانے سے باز نہیں آتے ۔ حکمرانوں کی سادگی بہت ضروری ہے لیکن ہمیں پتہ ہے کہ حقیقی زندگی میں سادگی عمران خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کے قریب سے بھی نہیں گزری ہے ۔

یہ ڈرامے ہم اس سے قبل خیبر پختونخوا میں پہلے ایم ایم اے کی حکومت کی صورت میں اور پھر پی ٹی آئی کی حکومت کی صورت میں خوب دیکھ چکے تھے ۔ پرویز خٹک صاحب نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ ہائوس میں نہیں رہیں گے ۔ پہلے ایک ہفتہ ذاتی گھر میں رہے ۔ پھر اینکسی منتقل ہوئے ۔ ہفتہ بعد اینکسی سے وزیراعلیٰ ہائوس میں آئے اور پھر چشم فلک نے یہ نظارہ دیکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعلیٰ ہائوس پشاور ، کے پی ہائوس اسلام آباد اور کے پی ہائوس نتھیاگلی میں جو اخراجات ہوئے، اس نے ماضی کی حکومتوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔بہر حال قوم سے وزیراعظم عمران کے پہلے خطاب میں انہوں نے پھر زیادہ وقت نمائشی اقدامات کے تذکرے پر صرف کیا۔ کہتے رہے کہ وہ وزیراعظم ہائو س میں نہیں رہیں گے بلکہ ایم ایس کے گھر میں رہیں گے ، حالانکہ وزیراعظم ہائوس گیٹ کے اندر اس پورے احاطے کا نام ہے جس میں وزیراعظم اور ایم ایس دونوں کے گھر واقع ہیں اور دونوں کی سہولت اور کمرے کم و بیش ایک جیسے ہیں ۔ پھر انہوں نے گاڑیوں کا ذکر کیا اور کم گاڑیاں استعمال کرنے کی بات کی ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ قوم کو کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ وہ انتہاپسندی کے مسئلے کا کیا حل نکالیں گے ، دہشت گردی سے کیسے نمٹیں گے، یا پھر چین اور امریکہ کے درمیان سینڈوچ بنے پاکستان کو اس صورت حال سے کیسے نکالیں گے وغیرہ وغیرہ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…