بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قطر کا ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے کیلئے کتنے کروڑ ڈالر صرف 250 افرادکوعیاشیوں میں خرچ کر دیئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطرنے ٹرمپ انتظامیہ پر اثرانداز ہونے والی ڈھائی سو شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق قطر نے ان افرادکو دوحہ کے پْرتعیش دورے کرائے ہیں۔اخبارکی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک ریستوراں کے مالک جوئے الہام اور لابنگ کاروبار میں ان کے ایک شراکت دار نِک موزین نے ان افراد سے رابطے کیے تھے۔

اور انھیں دوحہ کے سیرسپاٹے کرائے تھے ۔ان خدمات سے استفادہ کرنے والوں میں امریکی ریاست آرکنساس کے گورنر مائیک حکابی اور اٹارنی ایلن ڈرشوٹز بھی شامل تھے۔ڈر شوٹز نے اس سیرکے بعد قطر کےحق میں ایک کالم لکھا تھا۔البتہ انھوں نے اس میں یہ بھی وضاحت کی تھی کہ وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دورے کی پیش کش کو قبول کرنے میں متردد تھے کیونکہ ’’انھوں نے یہ سن رکھا تھا کہ قطر حماس کی مالی مدد کررہا ہے اور یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ اور وہ ایران کی حمایت کررہا ہے۔دوسری جانب گورنر حکابی کو الہام نے مبینہ طورپر پچاس ہزار ڈالرز ادا کیے تھے لیکن انھوں نے اس حوالے سے اخبار کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔قطرنے گذشتہ ڈیڑھ ایک سال کے دوران میں واشنگٹن میں لابنگ پر دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز اڑا دیے ہیں اور اس نے مالی نذرانوں یا سیرسپاٹوں کے عوض صدر ٹرمپ کی قریبی شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…