منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی جب اقوام متحدہ جائیں گے تو یہ ایک کام ضرور کریں ، عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی کریمؐمسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں،ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے،جب کوئی نبی ؐ کی شان میں گستاخی کرتاہے توتمام مسلمانوں کوتکلیف ہوتی ہے او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔جمعرات کو جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی کریمؐمسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں

،ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ نے کئی مسلم ملکوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں، شاہ محمود قریشی کواس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے،مغرب کو اس چیزکی اس لیے سمجھ نہیں کہ ہم مسلمانوں نے ان کوسمجھایا نہیں،مسئلہ یہ ہے کہ مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…