اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدر اپنے جھنڈے کے رنگ ہی بھول گئے بچوں کیساتھ جھنڈے میں رنگ بھرتے بھرتے ایسا کونسا رنگ بھر دیا جس نے امریکیوں کو آگ بگولہ کر دیا

datetime 27  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرٹرمپ اپنے جھنڈے کے رنگ ہی بھول گئے، ان کی اس حماقت پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کا جھنڈا دنیا کے سب سے آسانی سے پہنچانے جانے والے جھنڈوں میں سے ایک جھنڈا ہے ، اس کو امریکا کی اولڈ گلوری کا رتبہ بھی حاصل ہے لیکن امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ یاد نہیں رہا کہ ان کے ملک کے جھنڈے میں صرف سفید اور لال رنگ کی پٹیاں ہی

شامل نہیں ہیں بلکہ نیلے رنگ کے اندر 50 سفید رنگ کے تارے بھی ہوتے ہیں ۔ہواکچھ یوں ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ایک اسپتال میں بچوں کو دیکھنے پہنچے، ٹرمپ جب بچوں کے ساتھ اپنے ملک کے جھنڈے میں رنگ بھر رہے تھے ، تب ان کی ایک تصویر سامنے آئی ، جس میں ایک پٹی پرنیلا رنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔دوسری تصویر میں ٹرمپ جھنڈے کی ایک پٹی پر نیلا رنگ رنگتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ امریکی صدر کا یوں اپنے جھنڈے کے رنگ کو بھول جانا امریکیوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ ٹرمپ کو ٹویٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،تاہم ٹرمپ پر یہ تنقید پہلی مرتبہ نہیں کی جا رہی وہ اپنی حماقتوں کے باعث پہلے بھی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں، ٹرمپ گزشتہ سال امریکا کیلئے موت کو گلے لگانے والے شہیدوں کی یاد اور اعزاز میں منائے جانے والے میموریل ڈے کے موقع پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے نظر آئے تھے اس وقت بھی ان کی کڑی تنقید کا سامنا رہا تھا ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…